کرونا وائرس؛ جمعیت علما اسلام (ف) کا رہنما جان کی بازی ہار گیا


کرونا وائرس؛ جمعیت علما اسلام (ف) کا رہنما جان کی بازی ہار گیا

جمعیت علما اسلام (ف) کے مقامی رہنما امتیاز قمر کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوگئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امتیاز قمرکورونا وائرس کے باعث 15 روز سے لاہور کے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔
جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایک بیان میں امتیاز قمر کے انتقال پر اظہار افسوس کا اظہار کیا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا ہےکہ امتیاز قمر کے اہلخانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں، امتیاز قمر  پوری زندگی پارٹی کے نظریات کے ساتھ وفادار رہے، انہوں نے لاہور میں ہمیشہ پارٹی کے سربلندی کے لیے کام کیا۔
خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 74 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ وائرس سے ہونے والے ہلاکتوں کی تعداد 1500 سے زائد ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری