ایران میں کرونا وائرس کے حملوں میں تیزی، 200 افراد جاں بحق


ایران میں کرونا وائرس کے حملوں میں تیزی، 200 افراد جاں بحق

اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف شہروں میں کرونا وائرس کے حملوں میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھرکے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج 200 افراد جان کی بازی ہارگئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتتہ چوبیس گھنٹوں میں2ہزار637 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

ڈاکٹر لاری نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 24گھنٹوں میں 200 سے زائد شہری انتقال کرگئے ہیں جو اب تک کی سب سے زیادہ اموات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جن شہریوں میں کرونا کی تشخیص ہوئی تھی ان میں سے 1ہزار455 کو اسپتال میں داخل جبکہ باقی افراد کو ضروری ہدایات کے بعد گھرجانے کی اجازت دی گئی ہے۔

ڈاکٹر لاری کا کہنا ہے کہ اب تک وفات پانے والے افراد کی مجموعی تعداد11ہزار931 ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک 2لاکھ 7000 افراد مکمل طور پر صحت یاب ہوکر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ ڈاکٹر لاری نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بغیر ماسک کے گھر سے باہر نہ نکلیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ خوزستان، هرمزگان، بوشهر، کرمانشاه، کردستان، ایلام، آذربایجان های غربی و شرقی اور خراسان رضوی میں حالت تشویشناک ہے۔

جبکہ  تهران، اصفهان، مازندران، گلستان، البرز، کرمان، یزد، سیستان و بلوچستان، همدان و اردبیل میں بھی حالات اچھے نہیں ہیں۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی ایران خبریں
اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری