رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کا مستعفی ہونے کا فیصلہ


رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نےاپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں کراچی میں جاری لوڈ شیڈنگ سے متعلق اپنی بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے اپنا استعفی پیش کرنے کے لئے وقت مانگ لیا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں اعتراف کیا ہے کہ میں کراچی کا ایک بے بس ایم این اے ہوں، اپنے شہر کے لوگوں کو بجلی فراہم کروانے سے قاصر ہوں، مجھ سے لوگوں کا تڑپنا، سسکنا اور مونس علوی کا جھوٹ سہنا نہیں دیکھا جاتا۔

وزیر اعظم سے وقت مانگا ہے مل کر انہیں اپنا استعفیٰ پیش کردوں گا۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری