آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن سے مذاکرات، ہڑتال ملتوی کرنے کا فیصلہ


آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن سے مذاکرات، ہڑتال ملتوی کرنے کا فیصلہ

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کو ان کے جائز مطالبات متعلقہ اداروں تک پہنچانے کی یقین دہانی کے بعد ہڑتال ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کو ان کے جائز مطالبات متعلقہ اداروں تک پہنچانے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم ڈویژن کے رابطے کے بعد ہڑتال ملتوی کردی ہے۔
اطلاعات کے مطابق 20جولائی کوآئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا وفد پیٹرولیم ڈویژن میں ملاقات کرے گا۔  ترجمان پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ متعلقہ افراد پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔
گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم نے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے وفد کو مذاکرات کے لیے بلا لیا تھا۔
ہم نیوز نے خبر دی ہے کہ مذاکرات میں ایڈیشنل انکم ٹیکس، صوبائی سروسزسیلز ٹیکس اورٹول ٹیکس میں اضافے پربات ہوگی۔ مذاکرات میں سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے پرعمل درآمد اور کمرشل لوڈنگ پرپابندی بھی زیر غور آئے گی۔
آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز نے دو روز قبل غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال کرنے کا اعلان کیا تھا۔ صدر آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے صدرعابد آفریدی نے اس ضمن میں بتایا تھا کہ ہمارے مسائل حل نہیں ہو رہے ۔


ان کا کہنا تھا کہ انکم ٹیکس میں اضافہ کسی صورت منظور نہیں ہے۔ ہڑتال کے دوران ہوائی جہازوں، پیٹرول پمپس سمیت کسی بھی شعبے کو تیل کی سپلائی نہیں کی جائے گی۔
عابد آفریدی نے مطالبہ کیا کہ کورونا صورتحال میں انکم ٹیکس کو 3 فیصد کر دیا ہے جسے 2 فیصد پر برقرار کیا جائے۔ صوبائی سروس اور ٹول ٹیکسز کو فی الفور ختم کیا جائے۔
صدر آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ یکم نومبر 2019 سے اب تک کرایوں میں کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے لہذا اس میں بھی اضافہ کیا جائے۔ کمرشل لوڈنگ کو فی الفور بند کیا جائے اور پرانے طرز کی گاڑیوں کے حوالے سے بھی پالیسی واضح کی جائے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری