کرونا وائرس؛ پاکستان میں مزید 46 شہری جان کی بازی ہارگئے


کرونا وائرس؛ پاکستان میں مزید 46 شہری جان کی بازی ہارگئے

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا کے صرف1579 کیسز رپورٹ ہوئے اور46 افراد کا انتقال ہوا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد5568 ہو گئی ہے اور2 لاکھ 63 ہزار 496 افراد متاثر ہیں۔ ایک لاکھ98ہزار509 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

گزشتہ24گھنٹے کے دوران 22 ہزار 559 ٹیسٹ کیے گئے۔  ملک بھر میں کورونا کے17 لاکھ 21 ہزار 660 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

سندھ میں9270، پنجاب7831، خیبر پختونخوا2046 اور اسلام آباد2634 میں ٹیسٹ کئے گئے۔ سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 12 ہزار 238 ہوگئی۔

خیبرپختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 31890ہوگئی ہے۔ بلوچستان11424، اسلام آباد14576، آزاد جموں و کشمیر1888 اور گلگت میں 1807 کورونا مریض ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 67، سندھ میں ایک ہزار 952، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 130، اسلام آباد میں 157، بلوچستان میں 131، آزاد کشمیر میں 46 اور گلگت بلتستان میں 39 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں کوروناکےایکٹو کیسزکی تعداد57ہزار 886 ہے۔ ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ 30شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ابتدا میں کیسز میں اضافے کی رفتار سست تھی لیکن اب اس میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری