ایرانی وزیرخارجہ ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ عراق پہنچ گئے


ایرانی وزیرخارجہ ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ عراق پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ آج ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ بغداد پہنچ گئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف آج بروز اتوار ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ عراق کے دارالحکومت بغداد پہنچ گئے ہیں۔

وزیرخارجہ محمد جواد ظریف عراقی صدر، وزیر اعظم، پارلیمنٹ کے اسپیکر اور عدلیہ کی اعلی کونسل کے سربراہ کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔

جواد ظریف عراق کی بعض دیگر سیاسی اور مذہبی شخصیات اور عہدے داروں سے بھی ملاقات کریں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ عراق کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان تمام شعبوں میں اسٹریٹجک تعلقات کی تقویت ہے۔

خیال رہے کہ عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی پیر اور منگل کے روز ریاض اور تہران کا دورہ کرنے والے ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری