ایران؛ کرونا وائرس کے حملوں میں تیزی، مزید229 شہری جاں بحق


ایران؛ کرونا وائرس کے حملوں میں تیزی، مزید229 شہری جاں بحق

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کی ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج مزید229 افراد جان کی بازی ہارگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما لاری کا کہناہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 2ہزار625 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 229 شہری جاں بحق ہوئے اور اب تک وفات پانے والے افراد کی مجموعی تعداد 14ہزار634 ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج 3ہزار589 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ مازندران، فارس، آذربایجان های شرقی و غربی، خراسان رضوی، البرز، خوزستان، لرستان، گلستان، کرمان، زنجان اور ایلام میں کرونا وائرس کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی 217 افراد انتقال کرگئے تھے۔

انہوں نے ایرانی شہریوں سے کہا کہ ان صوبوں کا سفر نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ تهران، اصفهان، بوشهر، هرمزگان، قزوین، مرکزی، خراسان شمالی، همدان، خراسان جنوبی، سمنان، سیستان و بلوچستان، اردبیل و کهگیلویه اور بویر احمد میں بھی کرونا وائرس کے حملے جاری ہیں۔

انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرکے خود اور اپنے عزیزوں کو محفوظ بنائیں

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری