ایران؛ کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال، مزید221 شہری جاں بحق


ایران؛ کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال، مزید221 شہری جاں بحق

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کی ترجمان کا کہنا ہے کہ موذی وبا سے جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج مزید221 شہری جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید2ہزار621 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ان میں سے دوہزار چار افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھرمیں کرونا وائرس کے شکار افراد کی مجموعی تعداد 2لاکھ 84ہزار34 ہوگئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹون کے دوران مزید221 شہری انتقال کرگئے ہیں اور وفات پانے والے افراد کی مجموعی تعداد15 ہزار74 ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک ملک بھر میں 2لاکھ47 ہزار230 شہریوں نے کرونا وائرس کو شکست دے کر مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں

ڈاکٹر سیما کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج 3ہزار667 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ انہوں نے عوام سے تمام مریضوں کی صحتیاب کے لئے دعا کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ مازندران، فارس، آذربایجان های شرقی و غربی، خراسان رضوی، البرز، خوزستان، لرستان، گلستان، کرمان، زنجان اور ایلام میں کرونا وائرکے حملوں تشویشناک حدتک اضافہ ہورہا ہے۔

 

سیما سادات نے کہا کہ صوبہ تهران، اصفهان، بوشهر، هرمزگان، قزوین، مرکزی، خراسان شمالی، همدان، خراسان جنوبی، سمنان، سیستان و بلوچستان، اردبیل و کهگیلویه و بویر احمد میں بھی کرونا وائرس کے حملے جاری ہیں۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی ایران خبریں
اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری