ایران کا امریکہ کو ترکی بہ ترکی جواب، ایک اہم امریکی پالیسی ساز شخصیت رچرڈ گولڈ برگ پر پابندی عائد کردی


ایران کا امریکہ کو ترکی بہ ترکی جواب، ایک اہم امریکی پالیسی ساز شخصیت رچرڈ گولڈ برگ پر پابندی عائد کردی

ایران نے ان پر یہ پابندی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ، مغربی ایشیا میں امریکہ کے دہشتگردانہ اقدامات اور ایرانی عوام کے خلاف اقتصادی دہشتگردی میں ملوث ہونے کے جرم میں لگائی

تسنیم نیوز ایجنسی: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے امریکہ کی قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن کے معاون ، امریکی سیکیورٹی کونسل کے سابق رکن اور امریکی تھنک ٹینک فاؤنڈیشن فار ڈیفنس آف ڈیموکریسی (ایف ڈی ڈی) کے اہم رکن رچرڈ گولڈبرگ پر پابندی عائد کردی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے کے قانون کی رو سے اور مغربی ایشیا میں امریکہ کے دہشتگردانہ اقدامات کی روک تھام کیلئے اور اسی طرح ایرانی عوام کے خلاف اقتصادی دہشتگردی امریکی حکام کے شریک اور ملوث ہونے کی وجہ سے ریچرڈ گولڈ برگ (Richard Goldberg) پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ریچرڈ گولڈ برگ (Richard Goldberg) نے امریکی اخباروں میں شائع ہونے والے اپنے ایک مقالے میں امریکی حکومت کو تجویز دی تھی کہ اگر یورپ کے مرکزی بینک اور عالمی برادری کی کابینہ کے ارکان ایران کے ساتھ بینکنگ کے شعبے میں کام اور اسکے ساتھ مالی لین دین کرتے ہیں تو ان پر پابندی عائد کر دی جائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ جوہری توانائی کے عالمی ادارے نے اگر ایران کی ٹیکنیکل طور پر مدد جاری رکھی تو امریکہ کو چاہئیے کہ اس عالمی ادارے کی مالی امداد کو کم کرے۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری