گوگل کا لبنان دھماکے کے حوالے سے بدترین تعصب، " تعزیت" کا انگریزی ترجمہ "مبارکباد" کرنے لگا+ ویڈیو


گوگل کا لبنان دھماکے کے حوالے سے بدترین تعصب، " تعزیت" کا انگریزی ترجمہ "مبارکباد" کرنے لگا+ ویڈیو

یہ گوگل کی تکنیکی غلطی نہیں تھی، اسرائیل کو خوش کرنے کیلئے دانستہ کیا گیا: ایرانی وزیر خارجہ کی شدید مذمت

تسنیم نیوز ایجنسی: گوگل نے لبنان کے دردناک سانحے پر شدید تعصب کا مظاہرہ کیا اور اسرائیل کو خوش کرنے کیلئے دانستہ گوگل ٹرانسلیٹ پر "اظہار تعزیت" کا انگریزی ترجمہ "مبارکباد" کرنے لگا۔ تفصیلات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے اپنے ٹوئیٹ میں گوگل کی اس متعصبانہ حرکت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب فارسی بولنے والے چاہتے تھے کہ اپنے لبنانی بھائیوں سے تعزیت کریں تو انہوں نے انگریزی اور عربی میں ترجمہ کیلئے گوگل ٹرانسلیٹ کا سہارا لیا تاہم گوگل نے تعصب کا مظاہرہ اور صیہوںی ریاست اسرائیل کو خوش کرنے کیلئے برعکس ترجمہ کیا۔
جواد ظریف نے  ایک ویڈیو کلپ شیئر کی ہے جس میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ جب گوگل پر فارسی سے انگریزی ترجمہ کیلئے "گوگل ٹرانسلیٹ" میں لکھا جاتا ہے
"تسلیت بہ مردم لبنان" یعنی "ایرانی عوام کو تعزیت" تو گوگل اس کا ترجمہ کرتا ہے
"Congratulations to the Lebanese People”
یعنی " لبنانی عوام کو مبارکباد"
اور جب انگریزی سے عربی زبان میں ترجمہ کی خاطر لکھتے ہیں کہ
“Condolences to the People of Lebanon”
تو گوگل ترجمہ کرتا ہے " مبروک للشعب البنانی" یعنی "لبنانی قوم کو مبارک ہو"
پھر جب وہ یہ لکھتے ہیں کہ " تسلیت بہ مردم اسرائیل"
تو گوگل بالکل ٹھیک ترجمہ کرتے ہوئے دکھاتا ہے "
“Condolences to the People of Israel”
اور جب انگریزی سے عربی میں ترجمہ کیلئے لکھا
"“Condolences to the People of Israel”
تب بھی گوگل نے درست ترجمہ کرتے ہوئے دکھایا "تعازی لشعب اسرائیل" یعنی "اسرائیلی عوام کو تعزیت"۔
لبنان کے اس دردناک سانحے جس پر انسانیت سے ہمدردی رکھنے والے ہر شخص کی آنکھ اشکبار ہے، ایسے میں گوگل کی جانب سے ایسا تعصب اور تعزیتی پیغام کے ترجمہ کو تبریکی پیغام سے بدلنا اس کے صیہونی ریاست اسرائیل سے قریبی گٹھ جوڑ کا حتمی اشارہ ملتا ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری