ملک دشمن قوتیں فروعی اختلافات کو لڑائی میں بدلنا چاہتی ہیں، علامہ راجہ ناصر


ملک دشمن قوتیں فروعی اختلافات کو لڑائی میں بدلنا چاہتی ہیں، علامہ راجہ ناصر

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ملک دشمن عناصر قوتیں فروعی اختلافات کو لڑائی میں بدلنا چاہتے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ قائد و اقبال کے پاکستان کو مسلکی پاکستان بنانے والے ناکام ہوں گے۔

اسلام آباد میں علامہ عارف حسینی کی 32ویں برسی کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہاجو قوتیں فروعی اختلافات کو لڑائی میں بدلنا چاہتی ہیں وہ شدت پسندانہ رجحانات کی حامل ہیں اور ملک وقوم کے امن کی دشمن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اتحادواخوت کے داعی ہیں ملک دشمن عناصرکی سازشوں کو ناکام بنا دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کی نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت بنیادی انسانی حقوق کی تذلیل اورقابل مذمت ہے۔

علامہ راجہ ناصر نے لبنان میں ہونے والے حالیہ جانی نقصان پر شدید افسوس کااظہار کیا اورکراچی میں جماعت اسلامی کی کشمیر ریلی پر کریکر دھماکے کی مذمت بھی کی۔

 تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعہ حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری شیخ نعیم قاسم ،عراقی جماعت حشد الشبعی کے مرکزی رہنما سید ہاشم الحیدری نے بھی خطاب کیا۔

آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر عارف الجانی نے کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ حیات ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری