پاکستان اور ایران کے مابین مشترکہ بارڈر مارکیٹس کھولنے کا اعلان


پاکستان اور ایران کے مابین مشترکہ بارڈر مارکیٹس کھولنے کا اعلان

وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارتی امور اور سرمایہ کاری نے ایران اور پاکستان کے مابین تجارتی لین دین کو بڑھانے کی غرض سے مشرکہ سرحدی بازاروں کی تشکیل کی خبر دی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارتی امور اور سرمایہ کاری نے ایران اور پاکستان کے مابین مشرکہ سرحدی منڈیوں کی تشکیل کی خبر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ایران اور پاکستان کے مابین سرحدی منڈیوں کی تشکیل کے حکم کے 8 ماہ بعد پاکستان کے وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارتی امور اور سرمایہ کاری عبد الرزاق داود نے ایران اور پاکستان کے مابین تجارتی لین دین کو بڑھانے کے مقصد سے مشرکہ سرحدی بازاروں کی تشکیل کی خبر دی ہے۔

عبد الرزاق داود نے ایران و پاکستان کے مابین سرحدی بازاروں کی تشکیل کا اعلان ایسے وقت میں کیا ہے کہ جب اگست اور ستمبر کے مہینے میں دونوں ممالک کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کا 21 واں اجلاس اور مشترکہ تجارتی کمیٹی کا 9 واں اجلاس منعقد ہونے جا رہا ہے۔

 

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری