ملتان میں اسرائیل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، صیہونی پرچم نذر آتش


ملتان میں اسرائیل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، صیہونی پرچم نذر آتش

مسلم لیگ ن کے تحت ملتان پریس کلب کے سامنے عرب امارات کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کئے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما عثمان خان بابر نے کہا کہ یہود ہنود مسلمانوں کے کبھی خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔

اسرائیل کو متحدہ عرب امارات جیسے ملک نے تسلیم کیا جو مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کے مترادف ہے جس کے لیے مسلم امہ کو آواز اٹھانا چاہیے تھی۔

 انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے ہمارے مسلمان ممالک مسلم دشمن قوتوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اس موقع پر رفیق کریمی ،قسور بھٹی ،شاکر دلاور قریشی ،عمیر علی ،زاہد مقصود،عبدالحمید اقبال ،شاہد نواب ،نوید پاشا دیگر نے شرکت کی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری