ہم نے ہمیشہ تفرقہ بازی اور منافرت کی حوصلہ شکنی کی ہے، علامہ راجہ ناصرعباس


ہم نے ہمیشہ تفرقہ بازی اور منافرت کی حوصلہ شکنی کی ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ملت تشیع اتحاد و اخوت کی علمبردار ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سندھ میں شدید بارشوں کے باعث ناگفتہ بہ صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہ عوامی مسائل سے چشم پوشی حکومتی مشکلات میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔

حکومت کو اپنی ذمہ داریوں کا سنجیدگی سےا دراک کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور وفاق کی کھینچا تانی اور اختیارات کی جنگ نے عوام کو خواہ مخواہ دربدر کر رکھا ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ملت جعفریہ نے پاکستان میں ہمیشہ تفرقہ بازی اور منافرت کی حوصلہ شکنی کی ہے۔

ہم نے ملک میں اتحاد بین المسلمین کے لئے کام کیا ہے اور کرتے رہیں گے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری