ایرانی وزیرخارجہ کا ہالینڈ اور آسٹریا کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ


ایرانی وزیرخارجہ کا ہالینڈ اور آسٹریا کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے ہالینڈ اور آسٹریا کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ہالینڈ اور آسٹریا کے وزرائے خارجہ سے علیحدہ علیحدہ ٹیلیفونک رابطوں میں آذربائجان اور آرمینیا کے مابین ہونے والی جھڑپوں پرسخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 انہوں نے دوطرفہ تعلقات سے متعلق امور خصوصا سفارتی اورقونصلر، کورونا وائرس کے خلاف مختلف ممالک کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی وزیرخارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران میں کرونا وائرس کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔

تینوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے آذرابائجان اور آرمیینا کو صبر وتحمل اور مذاکرات کے ذرائعے تمام مسائل حل کرنے کا مشورہ دیا۔

 واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں کرونا وائرس کے کیسز میں بدستور اضافہ ہورہا ہے اور امریکی انسان دشمن پابندیوں کی وجہ سے کرونا وائرس پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

 

 

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری