شاہ سلمان کا امریکی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ/ نیک تمناؤں کا اظہار


شاہ سلمان کا امریکی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ/ نیک تمناؤں کا اظہار

سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور ان سے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے پر خیریت دریافت کی ہے۔

سعودی حکمراں شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول کے کرونا کا شکار ہونے پر ان کی خیریت دریافت کی ہے۔

سعودی قیادت کی طرف سے ایک برقی پیغام میں امریکی صدر اور ان کی اہلیہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔

شاه سلمان اور ولی عہد نے امریکی صدر اور ان کی اہلیہ کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور انہیں ہرمشکل اور مصیبت سے محفوظ رہنے کی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

 

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے جاری پیغام کہا گیا کہ امید ہے کہ امریکی صدر اور خاتون اول اس وبا کو شکست دے کر جلد صحت یاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اور آل سعود کے مابین تعلقات نہایت خوشگوار ہیں۔ سعودی حکام خطے میں وہی کام کرتے آئے ہیں جو ٹرمپ کہتا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری