اربعین حسینی؛ سکیورٹی کے حوالے سے مختلف امور پر مشاورتی اجلاس


اربعین حسینی؛ سکیورٹی کے حوالے سے مختلف امور پر مشاورتی اجلاس

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملتان میں اربعین حسینی کے جلوس کے حوالےسے مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، ملتان میں سٹی پولیس آفیسر محمد حسن رضا خان نے ڈپٹی کمشنر محمد عامر خٹک کے ہمراہ سی پی او آفس میں چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر سیکیورٹی اور امن و امان کے قیام کے حوالے سے مجالس و جلوس کے لائسنس داران اور مذہبی رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ کی۔

 ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مساجد اور مجالس میں ایسی گفتگو سے اجتناب کرنا ہوگا جس سے کسی دوسرے کی دل آزاری ہو، اس موقع پر شرکاء کے مسائل سنے گئے اور ان کے حل کے لیے یقین دہانی کرائی گئی۔

لائسنس داران اور مذہبی رہنماؤں کی طرف سے اس موقع پر امن و امان کے قیام کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی، اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی کہ مجالس اور جلوسوں کی انتظامیہ ریاست کے احکامات کی پاسداری کرے گی۔

 میٹنگ میں سید علی رضا گردیزی، پروفیسر مظہر حسین گیلانی، اصغر رضا نقوی، مزین عباس چاون، اقتدار حسین نقوی ودیگر شریک ہوئے۔ میٹنگ کے دوران تمام لائسنسداران کے ساتھ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر سکیورٹی کے حوالے سے مختلف امور پر مشاورت کی گئی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری