عزاداری سید الشہدا امام حسین ع اسلام کو زندہ کرنے اور ابدی نجات کا ذریعہ ہے، علامہ عون نقوی


عزاداری سید الشہدا امام حسین ع اسلام کو زندہ کرنے اور ابدی نجات کا ذریعہ ہے، علامہ عون نقوی

ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے سربراہ علامہ عون نقوی نے کہا ہے کہ عزاداری سید الشہدا امام حسین ع اسلام کو زندہ کرنے اور ابدی نجات کا ذریعہ ہے

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے سربراہ اور جعفریہ الائنس کی سپریم کونسل کے سینئر رکن علامہ محمد عون نقوی نے کہا ہےکہ حضرت امام حسین ؑ نے احیاء دین کیلئے عظیم قربانی دی

انہوں نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کی یاد منانا اسلام کو زندہ کرنے اور ابدی نجات کا ذریعہ ہے۔

چہلم امام حسین ؑ کے موقع پر شہر میں ہونیوالی مجالس کے اجتماعات سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ آپ ولایت کے عظیم منصب پر فائز تھے اور آپ کو دنیاوی حکومت کی طمع نہ تھی، آپ اپنے نانا خاتم الانبیاء ﷺ کے دین کو بچانے کیلئے میدان عمل میں آئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بیرونی آقاؤں خصوصاً انڈیا کے اشاروں پر فرقہ واریت کی نئی لہر پیدا کی جا رہی ہے جسکا تمام شیعہ و وسنی مسلمان ملکر مقابلہ کریں گے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری