لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایک بار پھر دھماکہ


لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایک بار پھر دھماکہ

لبنان کے دار الحکومت بیروت میں ایندھن کے ذخیرے میں دھماکے کی وجہ سے کم از کم چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، یہ حادثہ جمعے کی شام کو رونما ہوا جس سے پورے شہر میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہو گیا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے اگست کے مہینے میں بیروت بندرگاہ میں دھماکے سے پورا شہر لرز اٹھا تھا۔

لبنان کے ریڈ کراس ادارے کے سربراہ جارج کتانہ کا کہنا ہے کہ واقعے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

شہر بیروت کے میئر مروان عبود نے کہا ہے کہ جس عمارت میں دھماکہ ہوا ہے اس کے آس پاس کی عمارتوں کو خالی کروا لیا گیا ہے۔

سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل کے ذخیرے کے لئے سیکورٹی معیاروں پر عمل نہ کئے جانے کے نتیجے میں دھماکہ ہوا اور آگ لگ گئی۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری