کرونا وائرس کرنسی نوٹ اور موبائل فون اسکرین پر30 دن زندہ رہنے کا انکشاف


کرونا وائرس کرنسی نوٹ اور موبائل فون اسکرین پر30 دن زندہ رہنے کا انکشاف

غیرملکی ماہرین کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کرنسی نوٹ اور موبائل فون اسکرین پر30 دن تک زندہ رہتا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، آسٹریلیا کے ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ کرونا وائرس کرنسی نوٹ ، موبائل فون کی اسکرین اور بغیر زنگ والی دھات پر ایک ماہ تک زندہ رہ سکتا ہے۔

آسٹریلیا کی نیشنل سائنس ایجنسی نے کرونا کے دوبارہ پھیلاؤ کے حوالے سے تحقیقی مطالعہ کیا جس کے نتائج طبی جریدے Virology Journal میں شائع ہوئے ہیں۔

ماہرین نے انکشاف کیا کہ کرونا وائرس کو کرنسی نوٹ، بغیر زنگ والی دھات اور موبائل فون کے اسکرین پر 28 روز تک زندہ پایا گیا، جبکہ وائرس ٹھنڈے موسم میں زیادہ طاقتور پایا گیا۔

 تحقیق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متاثرہ شخص کے منہ سے نکلنے والے تھوک میں کرونا کے جراثیم تین گھنٹے تک زندہ رہ سکتے ہیں جبکہ وائرس اسٹیل اور شیشے پر کاٹن سے زیادہ دیر تک زندہ رہ سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق تحقیقی نتائج ایک ماہ کے دوران حاصل کیے جانے والے ڈیٹا کی روشنی میں بنائے گئے ہیں۔

تحقیق کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ 30 سے چالیس ڈگری سینٹی گریڈ میں وائرس کا زندہ رہنا مشکل ہوتا ہے جبکہ اگر اس سے کم درجہ حرارت یعنی سرد موسم ہو تو یہ مزید طاقتور ہوجاتا ہے۔

ماہرین نے یہ بھی بتایا کہ سورج کی روشنی میں وائرس کا اثر کم ہوجاتا ہے جبکہ وی وی لائٹ میں اس کی طاقت دگنی ہوجاتی ہے۔

اس تحقیق کی روشنی میں ماہرین نے ایک بار پھر کہا کہ ’کرونا وائرس ہمارے ساتھ طویل عرصے تک رہ سکتا ہے کیونکہ اس کے پھیلنے کے وسائل بہت زیادہ ہیں‘۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری