افغانستان: 2 فوجی ہیلی کاپٹروں میں تصادم، 15 افراد ہلاک


افغانستان: 2 فوجی ہیلی کاپٹروں میں تصادم، 15 افراد ہلاک

افغانستان میں 2 فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا کر تباہ ہو گئے، واقعے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، افغان فضائیہ کے 2 ہیلی کاپٹر صوبے ہلمند کے ضلع نوا میں ٹکرا کر تباہ ہوئے ہیں۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ہیلی کاپٹرز زخمیوں کو لینے اور مزید افغان کمانڈوز پہنچانے کی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔

2 ہیلی کاپٹرز ٹکرا کر تباہ ہونے کے اس واقعے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

صوبائی گورنر کے ترجمان نے نوا میں ہونے والے اس حادثے کی تصدیق کی ہے، تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری