پاکستان نے افغانستان کے لئے نئی ویزا پالیسی جاری کر دی


پاکستان نے افغانستان کے لئے نئی ویزا پالیسی جاری کر دی

پاکستانی وزارت داخلہ نے افغانستان کیلیے نئی ویزا پالیسی جاری کر دی۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، پاکستانی وزارت داخلہ نے افغانستان کیلیے نئی ویزا پالیسی جاری کر دی ہے جب کہ 29ستمبر 2020 کو وفاقی کابینہ نے منظوری دی تھی، پاک افغان پارلیمانی گروپ سمیت تمام فریقین کی رائے کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

نئی ویزا پالیسی کے نفاذ کیلیے مزید اجلاس بھی بلائے جائیں گے تا کہ عملدرآمد کے دوران درپیش مسائل کو حل کیا جا سکے، پالیسی میں نادرا کی طرف سے جن افغان مہاجرین کو پروف آف رجسٹریشن کارڈ جاری کیا گیا، ان کیلیے ایک مرتبہ کیلیے خصوصی رعائت دی گئی۔

رضاکارانہ طور پر پروف آف رجسٹریشن کارڈ سرنڈر کرنے والوں کو بدلے میں وزارت سفیران کی سفارش پر پاکستان میں قانونی اسٹے کے لیے ویزا جاری کر دیا جائے گا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری