نامناسب خوراک، سگریٹ اور شراب نوشی دل کا دورہ پڑنے کی بڑی وجوہات قرار


نامناسب خوراک، سگریٹ اور شراب نوشی دل کا دورہ پڑنے کی بڑی وجوہات قرار

ماہرین نے نامناسب خوراک، سگریٹ نوشی اور شراب نوشی کو دل کا دورہ پڑنے کی بڑی وجوہات قرار دی ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، ماہرین کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق کے مطابق خراب خوراک دل کا دورہ پڑنے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

 خراب خوراک کے بعد بلند فشار خون، ہائی کولیسٹرول، سگریٹ نوشی اور شراب نوشی دل کا دورہ پڑنے کی بڑی وجوہات قرار دی گئی ہیں۔

بین الاقوامی تحقیق میں 2017 میں دل کے دورے اور انجائنا سے ہونے والی تقریبا نو ملین اموات کا جائزہ لے کر یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ اگر متاثرہ افراد بہتر خوراک کو اپنی زندگی کا حصۃ بناتے تو دوتہائی سے زیادہ سے بھی بچا جاسکتا تھا۔

 تحقیق میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مناسب غذا سے  برطانیہ کے60 ہزار  شہری دل  کے دورے سے بچ سکتے ہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ اس تحقیق کا اطلاق ترقی یافتہ اور ترقی پذیر دونوں طرز کے ممالک پر ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غذا میں میٹھے مشروبات، پراسیسڈ فوڈ، چکنائی، زیادہ نمک اور چینی کے بجائے زیادہ مچھلی، سبزیاں اور پھل کے استعمال کرکے 60 ہزار سے زائد اموات کو روکا جا سکتا تھا۔

سینٹرل ساؤتھ یونیورسٹی چین کے محققین نے دل کا دورہ پڑنے یا انجائینا کے درد پر 11 عوامل کو مدِنظر رکھتے ہوئے تحقیق کی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری