مولانا فضل الرحمان کی آصف علی زرداری سے ملاقات/ اہم امور پر تبادلہ خیال


مولانا فضل الرحمان کی آصف علی زرداری سے ملاقات/ اہم امور پر تبادلہ خیال

حکومت مخالف اتحادی جماعتوں کے سربراہ سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔

 تسنیم خبر رساں ادارے کے مطابق، حکومت مخالف اتحادی جماعتوں کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کی۔

واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کے کراچی جلسے میں شرکت کے لئے گزشتہ رات کراچی پہنچ گئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان آصف زرداری سے ملاقات کے لئے کلفٹن کے نجی اسپتال پہنچے، جہاں انہوں نے سابق صدر کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی، جب کہ دونوں رہنماؤں کے مابین ہونے والی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور اپوزیشن مخالف اتحاد پر بھی بات کی گئی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری