پی آئی اے کا لندن اورپیرس کے لئے خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ


پی آئی اے کا لندن اورپیرس کے لئے خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ

پاکستان کی قومی ائرلائن نے نئے یورپی جہازوں کیساتھ برطانیہ اور فرانس سے پاکستان کیلئے آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، خصوصی چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے مسافروں کو وطن پہنچایا جائیگا۔

 نئے یورپی جہازوں کیساتھ 30 اکتوبر سے برطانیہ اور فرانس سے پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

قومی ائرلائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد تا لندن، لاہور تا لندن،اسلام آبادتامانچسٹرپروازیں براہ راست چلیں گی جبکہ پی آئی اےپیرس سےبھی اسلام آباد اور لاہورکیلئےبراہ راست پروازیں آپریٹ کرے گی۔

اس حوالے سے سی اے اے کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری