امریکی فوج کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، دونوں پائلٹ ہلاک


امریکی فوج کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، دونوں پائلٹ ہلاک

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی فوج کا ایک تربیتی طیارہ گرکرتباہ ہوا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، امریکی ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے میں سوار دونوں پائلٹس ہلاک ہو گئے۔

امریکی حکام کا کہناہے کہ تربیتی طیارہ کاؤنٹی روڈ 55 کے قریب فولی ایریا میں گر کر تباہ ہوا۔

امریکا کی نیول ائیرفورس نے بھی طیارے کے حادثے میں دونوں پائلٹس کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی ہے تاہم ہلاک ہونے والے پائلٹس کے نام جاری نہیں کیے گئے ہیں۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری